فلاڈیلفیا : امریکہ کی ریاست پینسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا میں امریکی محکمہ خزانہ کے ٹرک سے 20 لاکھ سکے چوری ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چوری کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب محکمہ خزانہ کے سکوں کے بیورو (یو ایس منٹ) کے ایک ڈرائیور نے میامی جاتے ہوئے اپنے ٹرک کو کچھ دیر سونے کی غرض سے ایک پارکنگ ایریا میں کھڑا کیا تھا۔
ٹرک میں لگ بھگ ساڑھے سات لاکھ ڈالرز کے سکے موجود تھے جس کے بارے میں حکام کا کہنا تھا کہ رواں برس 13 اپریل کو جب یہ ٹرک پارکنگ ایریا میں کھڑا تھا تو چور اس میں موجود سکوں سے کچھ حصہ چوری کرکے لے گئے تھے۔