Trending Now

نوازشریف کیخلاف ریفرنس سپریم کورٹ کے حکم پر دائر کیا، اب ان کی درخواست پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں: نیب پراسیکیوٹر

اسلام آباد : سابق وزیر اعظم نواز شریف کی العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں حفاظتی ضمانت، سزا کیخلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پر سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ ہمیں نواز شریف کی درخواست پر اعتراض نہیں۔

نواز شریف کی العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں حفاظتی ضمانت، سزا کیخلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل خصوصی کر رہا ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف، سابق وزیر اعظم شہباز شریف دیگر لیگی رہنماؤں کیساتھ کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔  پراسیکیوٹر جنرل نیب احتشام قادر شاہ، نواز شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ، امجد پرویز روسٹرم پر موجود ہیں۔

Read Previous

محکمہ خزانہ کی گاڑی سے 20 لاکھ سکے چوری

Read Next

انسٹاگرام کاصرف’ تصدیق شدہ صارفین کی پوسٹ’ دیکھنے کا فیچر متعارف

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *