دوحہ : قطر کی عدالت نے جاسوسی کا الزام ثابت ہونے پر بھارتی بحریہ کے آٹھ سابق اہلکاروں کو سزائے موت سنا دی ۔ مجرم ایک سال سے زیادہ عرصے سے زیر حراست ہیں۔
قطر کی عدالت کے فیصلہ پر انڈیا کی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ انڈیا کو قطر کی جانب سے آٹھ انڈین ملازمین کو سزائے موت سنانے پر گہرا صدمہ پہنچا ہے۔
بھارتی بحریہ کے سابق اہلکار جن میں افسران بھی شامل ہیں قطر کی مسلح افواج کو تربیت اور متعلقہ خدمات فراہم کرنے والی ایک نجی فرم دہرہ گلوبل ٹیکنالوجیز اینڈ کنسلٹنسی سروسز کے لیے کام کر رہے تھے۔ ان کی ضمانت کی درخواستیں متعدد بار مسترد کی گئیں اور قطری حکام نے ان کی حراست میں توسیع کی۔
قطری اور ہندوستانی حکام نے کبھی ان افراد کے خلاف الزامات کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ جنہیں طویل عرصے تک قید تنہائی میں رکھا گیا تھا۔