ریاض: سمارٹنس کے جنون کی وجہ سے خواتین نے شاپنگ مال میں جاگنگ شروع کردی۔ ریاض میں موسم خاصا گرم ہے اس وجہ سے گرمی کو دیکھتے ہوئے خواتین نے جوگرز پہن کر شاپنگ مال میں چہل قدمی شروع کردی۔
خواتین خود کو گرمی سے بچانا چاہتی تھی اسی وجہ سے صبح کے وقت ریاض شاپنگ مال میں داخل ہوئیں ، اس وقت ابھی بہت کم دکانیں کھلی ہوئی تھیں۔
خواتین کے اس گروہ نے باقاعدہ چہل قدمی کرنا شروع کی اس وجہ سے مال کی انتظامیہ بھی الرٹ ہوگئی ۔ تاہم ان کو کسی نے کچھ نہیں کہا۔ اس بارے میں ان خواتین کاکہنا تھا کہ ٹریڈ مل پر ایکسر سائز سے تنگ آگئے تھے اور باہر کادرجہ حرارت 104 درجہ فارن ہائیٹ تھا اسی وجہ سے یہ اچھوتا خیال آیا۔