اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے جے یو آئی اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد ہوئی، وفد میں اسد قیصر،علی محمد خان اور بیرسٹر سیف شام تھے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے خوش دامن کی وفات پر تعزیت کی اور ملکی صورتحال پر گفتگو کی۔