پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 42 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔
جس کے بعد کمی بھی دیکھنے میں آئی، اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، 42 پوائنٹس بڑھ کر 100 انڈیکس 51 ہزار 226 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔
اس کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100انڈیکس میں 13پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 50ہزار 172پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 270 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔