ڈیموکریٹک کانگریس مین نے ووٹ دینے کیلئے یو ایس کیپیٹل کمپلیکس میں جان بوجھ کر فائر الارم بجادیا ۔
47 سالہ کانگرس مین جمال بومن کاکہنا تھا کہ اپنے دفتر سے 30 ستمبر کو ایک فنڈنگ بل پر ووٹ ڈالنے کے لیے بھاگتے ہوئے آرہے تھے تاکہ حکومتی شٹ ڈاؤن روکا جاسکے تاہم کانگرس کی عمارت میں جلد پہنچنے کے لئے انہوں نے خطرے کی گھنٹی بجا کر ایک ایسا دروازہ کھولاجوعام طور پر بند رہتا ہے۔