پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عبدالصمد یعقوب کی بھارتی فوجی آفیسرز سے ملاقات منظرعام پر آگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ملاقات 25 اکتوبر کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوئی۔
ملاقات پاکستان میں ہندوستان کے ڈیفنس اتاشی بریگیڈیئر ہردامن سنگھ گل،کیپٹن راجیو کمار اور عبدالصمد یعقوب کے درمیان ہوئی۔
سکیورٹی ماہرین کے مطابق 9 مئی کے تناظر میں یہ ملاقات انتہائی تشویش کا باعث ہے۔
یاد رہے کہ عبدالصمد یعقوب پی ٹی آئی کا سینئر فاؤنڈنگ لیڈر اور ایگزیکٹیو کمیٹی کا ممبر ہے۔