جہانیاں: استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ آئی پی پی حکومت میں آکر مزدور کی کم از کم اجرت 50 ہزار کرے گی۔ 300 یونٹ تک بجلی مفت دی جائے گی۔ موٹرسائیکل والوں کیلئے پٹرول 140 روپے ہوگا۔
جہانیاں میں آئی پی پی کے پہلے جلسے سے خطاب کرتے عبدالعلیم خان نے کہا کہ ساڑھے 12 ایکڑ تک والے کسانوں کو ٹیوب ویل پر بجلی فری دیں گے۔ خواتین کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کریں گے۔
عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم عمران خان کے ساتھ اس لیے گئے تھے کہ چاہتے تھے کہ نیا پاکستان بنے اور باریاں لگانے والوں سے جان چھوٹے لیکن چیئرمین پی ٹی آئی کسی اور کے ہاتھوں میں کھیلنے لگے۔