گوانگ ژو: آپ بجلی سے چلنے والے، بغیر پائلٹ کے ہوائی جہاز میں پرواز کا تصور کریں جو آپ کو ایک ہی شہر میں منٹوں میں ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جاسکتا ہے، یہ سائنس فکشن فلموں کی طرح تصوراتی لگتا ہے مگر اب یہ حقیقت ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں Ehang نامی کمپنی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی ہے جس نے مسافروں کو لے جانے والی پہلی آٹومیٹک ہوائی ٹیکسیوں کا سرٹیفکیٹ حاصل کرلیا ہے۔
ایہانگ کی EH216-S ہوائی ٹیکسیاں الیکٹرکل ٹیک آف اور لینڈنگ (eVTOL) چھوٹے ہوائی جہاز کی طرح ہیں جو دو مسافروں یا 600 پاؤنڈ سامان کو لے جا سکتی ہیں۔ وہ 16 الیکٹرک روٹرز سے چلتی ہیں اور 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار اور 18 میل تک کی دوری پر پرواز کر سکتی ہیں۔
مسافر اندر بیٹھ ٹچ اسکرین پر اپنی منزل کا انتخاب کر سکتے ہیں اور ہوائی جہاز کو پائلٹ کرنے کی فکر کیے بغیر سواری سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔