لاہور ( سپورٹس رپورٹر )پاکستان اور انڈین کھلاڑی کسی بھی کھیل میں مدمقابل ہو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے ہوتے ہیں ،اس لئے پاکستان کو اپنے کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے انڈیا کے ساتھ ہر میدان میں مقابلہ کرنا چاہئے خاص طور پر ہاکی میں کیونکہ پاکستان کا ہاکی میں پوری دنیا میں نام رہا ہے دوبارہ وہی مقام حاصل کرنے کے لئے بھارت سے زیادہ سے زیادہ سیریز کھیل جائیں تاکہ بچوں مین کھیل کا شوق پیدا ہو ۔ ان خیالات کااظہار ڈاکٹر ملک اکبرسعید سربراہ صلالہ پاکستان کمیونٹی اور ہاکی آ رگنائزر نے ملائیشیا جوہر بارو میں قومی جونیئر ہاکی ٹیم کی پر فارمنس حوالے سے کیاکہ قومی جونیئر ہاکی ٹیم کا سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنا ہی بہت بڑی کامیابی ہے ۔اس کا کریڈٹ قومی جونیئر ٹیم کے ساتھ فیڈریشن کوچز اور دیگر کوجاتاہے لیکن فیڈریشن کو ان میں سے ہی سینئر سطح پر اچھی ٹیم تیار کرنا چاہئے۔خاص طور پر ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہےاس کے مقابلے ہر سطح پر ہونا چاہئےپاکستان کی جوئیر ہاکی ٹیم نے ملائیشیا میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ائندہ اس سے بہتر نتائج کی توقع رکھنی چاہیئے ۔