غزہ: اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 10 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔
فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے مزید 252 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ زخمیوں کی تعداد 25 ہزار سے زائد ہے۔ اسرائیل کے 7 اکتوبر سے جاری سفاکانہ حملوں میں اب تک 10 ہزار 22 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
اقوام متحدہ میں فلسطین کے مندوب ریاض منصور نے امریکا اور اسرائیل کو جنگ بندی معاہدے کو روکنے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے اسرائیل کے جرائم پر احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حماس کی جانب سے یرغمالی بنائے افراد کی رہائی تک جنگ بندی کا امکان مسترد کردیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔