نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے وزارت پارلیمانی امور کا اضافی چارج سنبھال لیا،نگراں وفاقی وزیر سے وزارت پارلیمانی امور اور دیگر حکام نے ملاقات کی اور مبارک باد دی۔
تفصیلات کے مطابق مرتضیٰ سولنگی نے وزارت پارلیمانی امور کا اضافی چارج سنبھالنے کے بعد وزارت پارلیمانی امور کا دورہ کیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی کو وزارت پارلیمانی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
واضح رہے کہ نگراں وزیراعظم نے وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کو وزارت پارلیمانی امور کا اضافی چارج سونپا تھا۔