لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی درخواست ضمانت مںظور کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی۔
عدالت نے صنم جاوید کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانت بعدازگرفتاری منظور کی۔ عدالت نے دو لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔
یاد رہے کہ تھانہ سرور روڑ پولیس نے صنم جاوید کیخلاف مقدمہ درج کررکھا ہے۔