لاہور (سپورٹس رپورٹر ) ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے پاکستان کا انحصار 9 نومبر کو نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے میچ پر ہو گا جبکہ میچ بارش سے متاثر ہونے کا قوی امکان ہے۔پاکستان کی نیوزی لینڈ کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 21 رنز سے شکست کے بعد سیمی فائنل میں رسائی کی آخری امید اب بھی برقرار ہے، سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے پاکستان کا انحصار 9 نومبر کو نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے میچ پر ہو گا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے 8، 8 پوائنٹس ہیں جبکہ دونوں ٹیموں کا ایک ایک میچ اب بھی باقی ہے اگر لنکن ٹائیگرز نے کیویز کو ہرا دیا یا میچ بارش کی نذر ہوا تو پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی کیلئے انگلینڈ کو ہرانا ہو گا۔بلیک کیپس سری لنکا سے جیت جاتا ہے تو پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے انگلینڈ کو بھاری مارجن سے شکست دینا ہو گی تاکہ رن ریٹ بہتر بناتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی جا سکے لیکن موسم کی صورتحال دیکھی جائے تو میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔پاکستانیوں کیلئے خوشخبری کی بات ہے کہ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ 9 نومبر کو بنگلورو میں شیڈول ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق 9 نومبر کو دوپہر میں بنگلورو میں بارش کے امکانات 56 فیصد ہیں، 7 بجے تک امکانات 67 فیصد ہیں یعنی مسلسل بارش کی پیشگوئی ہے۔