(لاہور) سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید 76گیس کنکشن منقطع کردیے، 119انڈر بلنگ کیسز پروسیسڈکیے گئے۔گیس چوری میں ملوث افراد پر 30 لاکھ سے زائدکے جرمانے عائد کردیے گئے ہیں۔
سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر24گھریلو کنکشن اور کمپریسر کے استعمال پر6کنکشن منقطع جبکہ4انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے گئے۔ گیس چور ی ا ور انڈر بلنگ کی مد میں 1.86 ملین کے جرمانے بھی عائد کیے۔ بہاولپور میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے کمپریسرکے استعمال پر2 اور1 گیس کے غیر قانونی استعمال پرگھریلو کنکشن منقطع کیا،گیس چور ی ا ور انڈر بلنگ کی مد میں 0.16ملین کے جرمانے بھی عائد کیے۔ ملتان میں ریجنل ٹیم نے غیر قانونی استعمال پر 4گیس کنکشن جبکہ38انڈر بلنگ کیسز پروسیس کئے گئے، گیس چور ی ا ور انڈر بلنگ کی مد میں 0.06 ملین کے جرمانے بھی عائد کیے ۔ شیخوپورہ میں ریجنل ٹیم نے غیر قانونی استعمال پر 6گیس کنکشن منقطع کیے۔
راولپنڈ ی ا ور اسلام آباد میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے گیس کے غیر قانونی استعمال پر14کنکشن منقطع جبکہ12انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے گئے،گیس چور ی ا ور انڈر بلنگ کی مد میں 0.50ملین کے جرمانے بھی عائد کیے۔ مردان میں 30 انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے گئے ا ور انڈر بلنگ کی مد میں 0.05ملین کے جرمانے بھی عائد کیے۔ پشاور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر16کنکشن منقطع کیے گئے،گیس چور ی کی مد میں 0.39ملین کے جرمانے بھی عائد کیے۔
فیصل آباد میں ریجنل ٹیم نے کریک ڈاؤن کے دوران 1میٹر غیر قانو نی استعمال پرمنقطع، جبکہ6انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے گئے۔ گیس چور ی ا ور انڈر بلنگ کی مد میں 0.02 ملین کے جرمانے بھی عائد کیے۔سیالکوٹ میں گیس چوری اور انڈر بلنگ کی مد میں 0.07 ملین کے جرمانے بھی عائد کیے۔ ساہیوال میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر2گھریلو کنکشن منقطع کیے۔