کراچی: پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ افغان تارکین وطن کی ملک کے اندر تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنائیں۔
اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے مہاجرین کیلئے خیر سگالی کی سفیر کی حیثیت سے انہوں نے کہا کہ جن افغانیوں کو ملک میں مدد کی ضرورت ہے ان کی مدد کی جائے۔
ماہرہ خان نے کہا کہ کوئی بھی اپنے گھروں کو خود سے نہیں چھوڑتا، پاکستان کو ان لوگوں کی میزبانی پر فخر ہے جو تحفظ، عزت اور احترام کی تلاش میں یہاں آئے تھے۔
انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا کہ افغانیوں میں اب بھی ایسے لوگ موجود ہیں جنہیں ہمدردی کی ضرورت ہے اور حکومت کو ان کی مدد کرنی چاہئے۔