لاہور: باغبانپورہ میں نو سالہ گھریلو ملازم کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے، والدہ نے مالک مکان پر بیٹے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا الزام عائد کردیا۔
لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں 9 سالہ بچے کی پھندا لگی لاش برآمد ہونے کے بعد پولیس نے والدہ کے الزام پر پراپرٹی ڈیلر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
متوفی بچے کی والدہ کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ 9 سالہ بیٹے کو 5 سال قبل پراپرٹی ڈیلر کے گھر ملازم رکھوایا تھا، مگر پانچ سال سے بیٹے سے ملنے نہیں دیا گیا۔
متوفی کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ میرے بیٹے کو مالک مکان نے زیادتی کے بعد قتل کیا ہے۔
دریں اثنا پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔