ورلڈکپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
ابتداء میں ہی سری لنکا کی بیٹنگ مشکلات کا شکار ہو گئی اس کے تین کھلاڑی 32 کے مجموعی سکور پر آئوٹ ہو گئے۔
سری لنکا نے 8.2 اوورز میں 70 رنز بنائے ہیں اور اس کے 4 کھلاڑی آئوٹ ہیں۔
ٹاس جیتنے کے بعد نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ موسم کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے بالنگ کریں گے۔
نیوزی لینڈ نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی۔ دوسری جانب سری لنکن کپتان کا کہنا تھا کہ آج کا میچ بہت اہم ہے اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو پہلے بائولنگ کرتے۔