اسپاٹ لائٹ ڈے پر ورلڈ اکنامک فورم کے EDISON الائنس نے پاکستان میں ’’آسان موبائل اکاؤنٹ اسکیم‘‘ کی کامیابی کا جشن منایا۔
ورلڈ اکنامک فورم ایڈیسن الائنس کے زیر اہتمام، ورچوئل ریمی ٹینس گیٹ وے (VRG) کے ساتھ شراکت میں، پاکستان کی AMA اسکیم پر اسپاٹ لائٹ ڈے 7 نومبر 2023ء کو منعقد کیا گیا۔
یہ ایونٹ ’’پاکستان میں مالی شمولیت کی فراہمی ‘‘ سے متعلق تھا۔ پاکستان میں ’’مالی شمولیت اور خواتین کو با اختیار بنانے‘‘ کے لیے فارچیون (Fortune) سمیت 500 ممتاز کمپنیوں، سرکاری دفاتر اور نجی شعبے کے اداروں کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
ایس بی پی اور پی ٹی اے کے ذریعے ریگولینڈ، آسان موبائل اکاؤنٹ کو غریب اور غیر بینکنگ آبادیوں کو ضروری مالی خدمات فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ وی آر جی اور EDISON الائنس کے ساتھ مل کر پاکستان کی قومی مالیاتی شمولیت کی حکمت عملی (NFIS) ‘ کے ساتھ ہم سنگ میل ہے جو مالی شمولیت، خواتین کو با اختیار بنانے، اور کمیونٹی کی بہتری کو فروغ دینے کے لئے ہے ، پاکستان کے اندر معاشی اور سماجی ترقی دونوں کو آگے بڑھانا ہے۔
پاکستان میں ڈیجیٹل مالیاتی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے AMA اسکیم کے اقدام کو سراہتے ہوئے، WEF کے ایڈیسن الائنس کے سربراہ، کلا ڈ ڈائر نے ضرار سہگل، چیئر مین پاتھ فائنڈر گروپ اور وی آرجی کا ان کے کامیاب تعاون پر شکر یہ ادا کیا اور پاکستان کی جانب سے مستقبل کے اقدامات کے لیے دل سے حمایت کا اظہار کیا۔ 2025 تک پاکستان میں 35 ملین نئے ڈیجیٹل بینکنگ اکاؤنٹس کے لیے 1 بلین لائف چیلنج اور وی آرجی پر عزم ہیں۔
ضرار سہگل نے ڈیجیٹل مالیاتی شمولیت کی اہمیت پر روشنی ڈالی، پاکستان میں موجود تکنیکی مہارت کے AMA اسکیم کی کامیابی پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مصنوعات نہ صرف گھریلو استعمال کے لیے بلکہ بر آمد کے لیے بھی کم لاگت کے ماڈل کے طور پر کام کرسکتی ہے تاکہ ترقی پذیر ممالک کو ان کی پسماندہ اور بینک کی سہولت سے محروم آبادی کو مالیاتی نیٹ ورک میں شامل کرنے میں مدد فراہم کی جاسکے۔
پاکستان کے وزیر اعظم انوار الحق کا کڑنے AMA اسکیم کو NFIS کے ایک اہم جز کے طور پر تسلیم کیا اور بینکنگ فور ان بینکڈ (Banking for Un-Banked) اقدام کی عظیم کامیابی کو تسلیم کیا، جس نے خواتین کی شرکت کو 38 فیصد تک بڑھا دیا ہے۔
انہوں نے اس قابل ذکر اسکیم پر روشنی ڈالی جس کے ساتھ درست قومی شناختی کارڈ کے ساتھ کوئی بھی پاکستانی ڈیجیٹل طور پر دومنٹ سے بھی کم وقت میں بینک اکاؤنٹ کھول سکتا ہے، یہاں تک کہ انٹر نیٹ تک رسائی کے بغیر بھی۔
وزیر اعظم پاکستان نے اے ایم اے (AMA) کے دونوں مقاصد پر زور دیا، بینک اکاؤنٹ کے عمل کو آسان بنایا اور سماجی بہبود، قرض دینے، بیمہ اور مزید بہت سے ماڈلز کو فروغ دینا بھی شامل ہے۔ انہوں نے گھریلو ترسیلات کو شفاف طریقے سے پروسیس کرنے کے ارادے کا بتایا اور بین الا قوامی اداروں کی مدد سے اس کامیابی کو عالمی سطح پر نقل کرنے کے امکانات پر زور دیا، یہ سب کچھ پسماندہ افراد کو امید دلانے اور مالی رسائی فراہم کرنے کے لیے ہے۔
دریں اثنا پاکستان کی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے ترقی پذیر ممالک میں بینکوں سے محروم افراد کے لیے مکمل جامع ڈیجیٹل شمولیت کے عزم پر EDISON الائنس کی تعریف کی۔ AMA اسکیم پر تمام پاکستانیوں، خاص طور پر خواتین کے لیے بینک اکاؤنٹس کو قابل رسائی بنانے جیسے روشن پہلو کا ذکر شامل ہے۔
ڈاکٹر شمشاد اختر نے تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور غربت کے خاتمے کے لئے پاکستان کے غریب ترین لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے مرکزی کردار کا بھی اعتراف کیا۔
ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ خان نے انٹر آپر بلٹی (Interoperability) کی مالیاتی لین دین کو آسان بنانے میں VRG کے انٹر آپر بلٹی پلیٹ فارم (interoperability platform) کی اہمیت پر زور دیا۔