مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مجھے یقین تو نہیں لیکن شبہ ہے عمران خان کو جیل میں دوائی مل رہی ہے۔
تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نوازشریف آئندہ انتخابات میں ضمنی نہیں بلکہ جنرل نشست پر الیکشن لڑیں گے، نوازشریف کے انتخابات میں حصہ لینے پر کوئی قانون رکاوٹ نہیں ہے۔
رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ نوازشریف جلدچوہدری شجاعت حسین سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں کریں گے، ہاتھی کے پائوں میں سب کا پائوں ہے نوازشریف قائد ہیں اور قائد رہیں گے شہبازشریف پارٹی صدر رہیں گے، آصف علی زرداری کا حق ہے کہ لاہور کے وزیر اعظم کا راستہ روکیں اور لاڑکانہ کے وزیر اعظم کی راہ ہموار کریں۔
رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ معیشت کی بحالی کےلئے مائنس نو مئی پی ٹی آئی والوں سے بات چیت کےلئے تیار ہیں۔