ممبئی: بالی وڈ اسٹار کرینہ کپور کی نئی ایکشن تھرلر فلم ’سنگھم اگین‘ سے پہلی جھلک سامنے آگئی۔
انسٹاگرام پر اداکارہ نے فلمساز روہت شیٹی کے پوسٹر کو شیئر کیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے چہرے پر زخم ہیں اور وہ بندوق سے کسی کا نشانہ لگارہی ہیں۔
روہت شیٹی نے کرینہ کپور کی پہلی جھلک شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سنگھم کی طاقت ایونی باجی راؤ سنگھم سے ملئے۔
’سنگھم اگین‘ کی ریلیز کیلئے 15 اگست 2024 کی تاریخ مقرر کی گئی ہے اور اس میں دیپیکا پڈوکون بھی شامل ہیں۔
سنگھم سیریز کی تیسری فلم میں رنویر سنگھ نے ’سمبا‘ کے کردار میں انٹری دی تھی اور اب وہ پانچویں فلم میں بھی اہم کردار نبھا رہے ہیں۔