پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انگلش بلے بازوں کو ڈریسنگ روم میں بند کرکے پاکستان سیمی فائنل تک پہنچ سکتا ہے۔
سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کو سیمی فائنل میں جانے کا انوکھا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ‘پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف میچ کیلئے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 280 رنز بنانے چاہئیں۔’
وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ‘انگلینڈ کی اننگز سے قبل سارے انگلش کھلاڑیوں کو ڈریسنگ روم میں بند کردینا چاہیے، یوں پاکستان سیمی فائنل تک پہنچ سکتا ہے‘۔
ورلڈ کپ کے بعد پاکستان کون کون سی سیریز کھیلے گا؟
خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ 2023 میں سری لنکا کو شکست دینے کے بعد نیوزی لینڈ تقریباً سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے۔
پاکستان کو اگلے مرحلے تک پہنچنے کیلئے انگلینڈ کو 287 رنز سے شکست دینی ہوگی۔