Trending Now

ورلڈکپ؛ جنوبی افریقا کیخلاف افغانستان کی 7 وکٹیں گرگئیں

آئی سی سی ورلڈکپ کے 42ویں میچ میں افغانستان نے جنوبی افریقا کے خلاف 37.5 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنالیے۔

احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اوپنر ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں پھر ناکام رہے، رحمان اللہ گرباز 25 جبکہ ابراہیم زادران 15 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، دیگر کھلاڑیوں میں رحمت شاہ 26، کپتان حشمت اللہ شاہدی 2، ابراہیم علی خیل 12، راشد خان 16 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ عظمت عمرزئی 52 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کیشو مہاراج اور جیرالڈ کوئٹزی اور لنگی نگیڈی نے 2، 2 جبکہ فیہلوکوایو نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی اچھا ٹارگٹ سیٹ کرکے میچ میں کامیابی سمیٹیں۔

اس موقع پر جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان ٹمبا باؤما نے کہا کہ لیگ راؤنڈ کے آخری میچ میں کامیابی سیمٹ کر سیمی فائنل میں پراعتماد آغاز کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، مارکو جانسن اور تبریز شمسی کو آرام دیا گیا ہے جبکہ جیرالڈ کوئٹزی اور فیہلوکوایو کو ہلئینگ الیون میں موقع دیا گیا ہے۔

جنوبی افریقا کا اسکواڈ

کپتان ٹمبا باؤما، ایڈن مارکرم، کوئنٹن ڈی کوک، راسی وین ڈیر ڈوسن، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، کیشو مہاراج، جیرالڈ کوئٹزی، کاگیسو ربادا، فیہلوکوایو اور لنگی نگیڈی

افغانستان کا اسکواڈ

کپتان حشمت اللہ شاہدی، رحمان اللہ گربز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، عظمت اللہ عمر زئی، رحمت شاہ، وکٹ کیپر اکرام علی خیل، محمد نبی، راشد خان، مجیب الرحمان، فضل الحق فاروقی۔

Read Previous

انگلش بلے بازوں کو ڈریسنگ روم میں بند کرکے پاکستان سیمی فائنل میں جاسکتا ہے، وسیم اکرم

Read Next

پاکستان سٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *