مسلم لیگ ن نے ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ن لیگ کی جانب سے درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں10 روز کی توسیع کی گئی ہے۔
انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ،نگران وزیراطلاعات
درخواست وصولی کی تاریخ میں توسیع اسمارٹ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کی گئی۔
درخواست گزار اب 20 نومبر تک ٹکٹوں کے حصول کے لئے درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔
ن لیگ نے درخواست گزاروں کو درخواست کی فیس بینک کے ذریعے جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
ن لیگ کی جانب سے سیکریٹریٹ عملے کو درخواستوں کی فیس وصول کرنے کی سخت ممانعت کی گئی ہے۔
فیس نقد ادائیگی کرنے اور وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے،قبل ازیں مسلم لیگ ن نے ٹکٹوں کے لئے درخواستوں کی تاریخ 10 نومبر رکھی تھی۔