لاہور: جاپانی خاتون سے فراڈ کرنے والے ملزمان چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیے گئے۔
اے ایس پی گلبرگ شہربانو کے مطابق لاہور پولیس کی انویسٹی گیشن ٹیم نے سیف سٹیز کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا۔
سیف سٹی کیمروں کی نشاندہی پر 2 ملزمان کو گلبرگ لاہور سے گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے غیر ملکی خاتون کی رقم برآمد کر لی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔