Trending Now

جہلم تا پنڈ دادن خان ڈوئل کیریج وے منصوبہ ، فواد چوہدری کیخلاف تحقیقات کا آغاز

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کیخلاف جہلم تا پنڈ دادن خان ڈوئل کیریج وے منصوبے کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انکوائری کی کارروائی سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ آپ نے وفاقی وزیر ہوتے ہوئے نہ صرف جہلم تا پنڈ دادن خان ڈوئل کیریج وے منصوبے کی تیاری میں غیر قانونی سیاسی اثر و رسوخ اور بے جا دباؤ ڈالا بلکہ ٹھیکیدار اور اس کے ساتھیوں سے غیر قانونی فوائد بھی حاصل کئے۔

مزید یہ کہ، آپ نے اپنے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ مل کر ڈوئل کیریج وے پر زمین بھی خریدی، جس سے مذکورہ پروجیکٹ کی زمین کے حصول کے دوران نیشنل ایکس چیکر کو نقصان پہنچا۔

سابق وفاقی وزیر کو 13 نومبر کو صبح دس بجے بیان ریکارڈ کروانے کیلئے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔

Read Previous

پاک فوج کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا،جہانگیرترین

Read Next

لاہور؛ جاپانی خاتون سے فراڈ کرنے والے ملزمان چند گھنٹوں میں گرفتار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *