اسلام آباد :منی لانڈرنگ کے لیے فرح گوگی کو خفیہ پاسپورٹ بنا کر دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تحقیقاتی اداروں کے ذرائع کے مطابق فرح گوگی کو خفیہ پاسپورٹ بنا کر دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تحقیقاتی اداروں کے ذرائع کے مطابق یہ ٹاسک پراپرٹی ٹائیکون کے بیٹے کوسونپاگیا، ایک لاکھ تیس ہزار امریکی ڈالر فراہم کئے گئے ۔
فرح گوگی کو غیر معروف ملک وینا تاؤ کا خفیہ پاسپورٹ بناکردیا گیا۔چیئرمین پی ٹی آئی اور اہلیہ کی دولت چھپانے کیلئے فرحت شہزادی نے بیرون ممالک دورے کئے۔
28 مارچ 2022 کو فرح گوگی کیلئے خریدے جانے والا وینا تاؤ کا خفیہ پاسپورٹ بشری بی بی کے حوالے کر دیا گیا۔ 3 اپریل 2022 کو عمران خان کی حکومت جانے سے چھ دن قبل فرح گوگی پاکستانی پاسپورٹ پر ملک سے فرار کروا کے دبئی بھجوا دیا گیا ۔