بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان اور کترینہ کیف کی سب سے زیادہ منتظر جاسوس تھرلر ایکشن فلم “ٹائیگر 3″ کی سینما میں نمائش کے دوران تماشائیوں نے دیوالی کے دن پٹاخے چلادیئے۔
تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے ’سلطان‘ سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر 3‘ ہندوؤں کے سب سے معروف تہوار ’دیوالی‘ کے موقع پر اتوار کے روز انڈیا بھر کے سینما گھروں میں بڑے دھوم دھام کے ساتھ ریلیز ہوئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹائیگر تھری کی سینما میں نمائش کے دوران پرستاروں نے آتش بازی کردی۔
واضح رہے کہ رپورٹ کے مطابق اس فلم نے انڈیا میں پہلے دن 40 کروڑ کا بزنس کیا ہے جبکہ اِس سے قبل سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ کی اوپننگ 42 کروڑ روپے سے ہوئی تھی اور ’پریم رتن دھن پایو‘ کی 40 کروڑ 35 لاکھ روپے کے ساتھ ہوئی تھی۔
معروف فلمی ناقد اور فلم بزنس پر نظر رکھنے والے انفلوئنسر ترن آدرش ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہ اتوار کے لیے اس فلم کی دو لاکھ 71 ہزار ٹکٹیں فروخت ہوئی تھیں جبکہ سوموار (آج) کے لیے ایک لاکھ سے زیادہ ٹکٹوں کی ایڈوانس بکنگ ہو گئی ہے۔