بھارت اور نیدر لینڈز کے گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں ویرات کوہلی نے عمدہ بیٹنگ کے ساتھ ساتھ نیدر لینڈز کے کپتان کی اہم وکٹ بھی حاصل کی۔ اس موقع پر ان کی اہلیہ اور بالی ووڈ کی میگا اسٹار انوشکا شرما بھی موجود تھیں۔
کوہلی نے وکٹ لینے کے بعد پرجوش انداز میں انوشکا شرما کی طرف اشارہ کیا جس کے جواب میں انوشکا شرما نے بھی بالکل ویرات کوہلی کے انداز میں ہی انہیں وکٹ لینے پر داد دی۔
انوشکا شرما کا کوہلی کی شاندار پرفارمنس پر بےساختہ اور پرجوش ردعمل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ انوشکا اور کوہلی کے فینز نے دونوں کی ویڈیو کو دیوالی کا تحفہ قرار دیا۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے دونوں اسٹارز کی محبت اور ایک دوسرے سے وابستگی کو سراہا۔