جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس میں کہا کہ ہفتے کے روز تمام سکولز اور کالجز کو بند کردیں۔
جسٹس شاہد کریم نے چیف سیکرٹری اور کمشنر لاہور پر بھی سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری تو سوئے ہوئے ہیں،
کمشنر لاہور دعوے کرتے ہیں کارکردگی کچھ نہیں،
کیا حکومت کے پاس صرف یہ حل ہے کہ پورے پنجاب میں چھٹیوں کا اعلان کردیں؟ حالات خراب ہورہے ہیں۔
عدالت کا ڈی جی ماحولیات کو تبدیل کرنے کا حکم
لاہور ہائیکورٹ نے انسداد سموگ سے متعلق عملی اقدامات نہ کرنے پر ڈی جی ماحولیات کے تبادلے کا بھی حکم دے دیا۔
جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس میں کہا کہ مختلف علاقوں سے ویڈیوز آرہی ہیں،
شیخو پورہ، حافظ آباد اور گوجرانوالہ کے ڈپٹی کمشنرز کا تبادلے کریں،
ان افسران کو توہین عدالت کے نوٹسز بھی جاری کر رہا ہوں، لاہور کے دل میں ٹائر جلا کر برا حال کیا گیا ہے۔