پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی وطن واپسی کے بعد لاہور کی سڑکوں پر گاڑی چلاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بابر اعظم کو گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ کپتان بابر کے ہمراہ انکے چھوٹے بھائی بھی پچھلی سیٹ پر بیٹھے ہیں۔
اس دوران گاڑی میں کپتان بابر اعظم نے گلوکار علی ظفر کا گانا لگا رکھا ہے جس کی لائن کچھ یوں ہیں، ‘چل دل میرے، چھوڑ یہ پھیرے، یہ دنیا جھوٹی لوگ لُٹیرے۔’
خیال رہے کہ بابر اعظم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ مین شرکت کے بعد گزشتہ روز رات گئے دبئی سے لاہور پہنچے تھے۔ میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد بابر کی کپتانی کو لے کر اس وقت قیاس آرائیاں جاری ہیں۔