پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے خلاف ماضی میں بھی اتحاد بنے ہیں لیکن ان کی کوئی پرواہ نہیں۔
سابق صدرنے اپنے حالیہ بیان میں تھر کے عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے تھر میں عظیم الشان جلسہ کے انعقاد پر جیالوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کا شاندار استقبال کرکے تھر کے عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ تھر کے عوام اپنی بہن بے نظیر بھٹو شہید کو نہیں بھولے، کچھ لوگ اقتدار کے لیے اتحاد بناتے ہیں لیکن ہمارے لیے عوام ہی کافی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف ماضی میں بھی اتحاد بنے لیکن ان کی کوئی پرواہ نہیں، پیپلز پارٹی عام انتخابات میں کراچی سے خیبر پختونخوا تک کامیابی حاصل کریگی۔