Trending Now

بھارتی ریاست اترا کھنڈ میں سرنگ گرنے سے 40 مزدور دب گئے

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں زیر تعمیر سرنگ گرنے سے 40 مزدور دب گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اتوار کے روز لینڈ سلائینڈنگ کی وجہ سے پیش آیا جس دوران مزدور سرنگ کی تعمیر کیلئے کام کررہے تھے۔

رپورٹس کے مطابق ریاست اتراکھنڈ میں بہت سی عبادت گاہیں ایسی ہیں جہاں زائرین کا رش لگا رہتا ہے اسی وجہ سے زائرین کی سہولت کیلئے حکومت کی جانب سے سرنگ سے سڑک نکالنے کا پروجیکٹ شروع کیا گیا تھا۔

انتظامیہ کے مطابق حادثے کے بعد مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں فوری موقع پہنچ گئیں۔

انتظامیہ نے بتایا کہ ریسکیو ورکرز نے مزدوروں تک پہنچنے کا راستہ بنا لیا ہے جہاں سے انہیں آکسیجن اور کھانا فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم ملبے تلے دبے ہونے کی وجہ سے انہیں فوری نہیں نکالا جاسکتا۔

انتظامیہ کے مطابق مزدوروں کو نکالنے کیلئے وہ سرنگ کے 15 میٹر گہرائی تک پہنچ چکے ہیں اور ملبے کو صاف کرنے میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں جبکہ مزدورں کو نکالنے میں مزید دو دن لگ سکتے ہیں۔

Read Previous

ہاجرہ یامین کا بولڈ فیشن بنا ٹرولنگ کا نشانہ

Read Next

سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے اضافہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *