Trending Now

ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر سلیکشن کمیٹی فارغ

چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر سلیکشن کمیٹی کو فارغ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عبوری چیف سلیکٹر توصیف احمد، وجاہت اللہ واسطی اور وسیم حیدر شامل تھے، نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔

نئے چیف سلیکٹر کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کرکٹرز سے رابطے بڑھانا شروع کردیئے ہیں۔

دوسری جانب دورہ آسٹریلیا کیلئے عبوری سلیکشن کمیٹی ہی اسکواڈ منتخب کرے گی۔

آئی سی سی ورلڈکپ کے دوران پی سی بی نے ناقص کارکردگی پر انضمام الحق کا استعفی منظور کیا تھا۔

قبل ازیں میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کے بالنگ کوچ مورنی مورکل نے پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی)  سے راہیں جدا کرلیں تھیں جبکہ فاسٹ بولر کا بورڈ کے ساتھ معاہدہ ختم ہونے میں ایک ماہ باقی تھا۔

Read Previous

محمد علی درانی نے آئندہ 5 سال کیلئے ‘نیشنل یونیٹی گورنمنٹ’ بنانے کا منصوبہ دیدیا

Read Next

چین کو ڈیری اور گوشت مصنوعات کی برآمد، معاشی ترقی اور روزگار کے مزید مواقع

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *