لاہور: احتساب عدالت نے پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی کے خلاف سرکاری ٹھیکوں کے عوض کک بیکس کے الزامات کے کیس میں دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
لاہور کی احتساب عدالت نے کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے مونس الٰہی کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مونس الٰہی کی عدم پیشی پر انہیں اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے، ان کی گرفتاری کے لیے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔