Trending Now

گرفتارپی ٹی آئی رہنماؤں کاجیل سے الیکشن لڑنے کااعلان

تحریک انصاف کے سانحہ9مئی میں گرفتار رہنماؤں نے جیل سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ۔ 

سانحہ9مئی کیس میں گرفتار تحریک انصاف کے رہنماؤں ڈاکٹریاسمین راشد، میاں محمود الرشید ،عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر نے الیکشن لڑنے کیلئے عدالت سے اجازت بھی طلب کرلی ۔

تحریک انصاف کی گرفتار رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کاعدالت کے روبروکہنا تھاکہ اگر عدالت اجازت دے تو جیل سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔

 عدالت نے استفسار کیا کہ کیا الیکشن کے لیے جیل سے باہر ہونا لازمی ہے؟ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ضروری نہیں لیکن الیکشن  مہم تو کرنی ہے۔

جج ارشد جاوید نے ریمارکس دیے کہ آپکا ایک مقدمہ کا چالان آ گیا ہے۔ لیکن مجھے نہیں علم کہ آپ پر کتنے مقدمات ہیں۔ کیس کا باقی ملزمان کی حد تک چالان طلب کیا ہے۔ چالان آ جائے گا تو اس کو کچھ ہفتوں میں نمٹا دیں گے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کاکہنا تھاکہ 6ماہ تین دن سے مجھ سمیت 15 عورتیں جیل میں ہیں۔ ہم عدالتوں پر یقین رکھتے ہیں ہمیں انصاف دیا جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہم گواہوں کو شارٹ لسٹ کرتے ہیں۔

یاسمین راشد نے کہا کہ میانوالی ، قصور ، فیصل آباد مختلف اضلاع سے تیرہ مقدمات میں مجھے گرفتار کرنے آ گئے ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ انتظامیہ کا کام ہے۔ ہم نے تو قانون کے مطابق کام کرنا ہے۔

Read Previous

محکمہ صحت ہسپتالوں تک محدود سموگ کی صورتحال مزید ابتر

Read Next

غزہ کے الشفا ہسپتال میں 179 لاشوں کی اجتماعی تدفین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *