کاروباری ہفتے کے دوسرے روز روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 32پیسے مہنگا،287.55سے بڑھ کر 287.87روپے پربند ہوا ۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ڈالر کی 289روپے پرقیمت مستحکم رہی۔
اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز اتارچڑھاؤ رہا ۔ انڈیکس 56 ہزار 873 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح تک گیا ۔ مارکیٹ 142 پوائنٹس کے اضافے سے 56 ہزار 665 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔دن بھر مجموعی طور پر 363 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 182 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 160 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 56,873 جبکہ کم ترین سطح 56,118 رہی ۔ مارکیٹ میں 52 کروڑ 50 لاکھ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا ۔