Trending Now

رؤف صدیقی کی طبیعت میں بہتری، وینٹیلیٹر سے ہٹادیا گیا

  کراچی: رہنما ایم کیو ایم پاکستان رؤف صدیقی کی طبیعت میں بہتری آنے پر ان کو وینٹیلیٹر سے ہٹادیا گیا،ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق رؤف صدیقی کو سی سی یو میں رکھا گیا ہے،جبکہ کل مزید بہتری کے بعد اسپتال سے گھر منتقل کردیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر داخلہ رؤف صدیقی کو ہائیکورٹ کے کیفیٹیریا میں دل میں تکلیف ہوئی۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی کو میجر ہارٹ اٹیک کے دورے کے ساتھ این آئی سی وی ڈی لایا گیا تھا۔اسپتال حکام کے مطابق رؤف صدیقی کی فوری طور پرائمری انجیو پلاسٹی کروائی گئی،جہاں پروفیسر عبد الحکیم نے ان کا پروسیجر کیا.

پروسیجر کے بعد ان کو سی سی یو میں شفٹ کیا گیا۔پھیپھڑوں میں پانی جمع ہونے کے باعث پروسیجر کے بعد ان کو وینٹیلیٹر پر منتقل کیا گیا۔تقریبا 24 گھنٹے رؤف صدیقی وینٹیلیٹر پر رہے،اس دوران پروفیسر عبدالحکیم نے کچھ کچھ دیر کے دورانیے سے رؤف صدیقی کا معائنہ کیا۔

آج صبح رؤف صدیقی کی طبیعت میں واضح بہتر آئی جس کے سبب ڈاکٹروں نے ان کو وینٹیلیٹر سے ہٹادیا،بعد ازاں انہوں نے اپنے عزیز و اقارب سے ملاقات کرکے بات چیت بھی کی،اسپتال حکام نے بتایا کہ مزید بہتری کے بعد کل تک رؤف صدیقی اسپتال سے گھر منتقل کردیا جائے گا۔

Read Previous

ڈالرکی قدر میں ایک بار پھر اضافہ

Read Next

فرح گوگی نے عطا تارڑ کو 5 ارب روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوادیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *