لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلییہ بشری بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی کی جانب سے لیگی رہنما عطا اللہ تارڑ کو 5 ارب کا لیگل نوٹس بھجوا دیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کی جانب سے بھجوائے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کے دوران بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگائے، فرحت شہزادی اپنے ٹیکس گوشواروں میں تمام اثاثے ڈیکلیئر کرچکی ہیں۔
قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عطا تارڑ 7 یوم میں معافی مانگیں وگرنہ ہتک عزت اور 5 ارب ہرجانے کا دعوی دائر کیا جائے گا۔