Trending Now

اب انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کیے بغیر تھریڈز پروفائل غیرفعال کرنا ممکن

میٹا کی جانب سے جولائی 2023 میں ایک نئی سوشل میڈیا ایپ تھریڈز متعارف کرائی گئی تھی اور کروڑوں افراد اس کا حصہ بن گئے تھے۔

مگر تھریڈز پر اکاؤنٹ بنانے کے بعد ان لوگوں کو معلوم ہوا تھا کہ وہ میٹا کی اس نئی ایپ کو انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کیے بغیر چھوڑ نہیں سکتے۔

مگر اب ایسا ممکن ہے یعنی آپ انسٹاگرام کو ڈیلیٹ کیے بغیر تھریڈز اکاؤنٹ کو غیر فعال کرسکتے ہیں۔

انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے اس اپ ڈیٹ کا اعلان کیا۔

تھریڈز کے صارفین ایپ اوپن کرکے سیٹنگز میں جائیں اور وہاں اکاؤنٹ کے سیکشن میں ڈیلیٹ یا ڈی ایکٹیویٹ پروفائل آپشن کا انتخاب کریں۔

اس فیچر کا مطالبہ صارفین کی جانب سے کئی ماہ سے کیا جا رہا تھا۔

مگر اس تبدیلی کے باوجود انسٹاگرام اور تھریڈز ایک دوسرے سے جڑے رہیں گے۔

تھریڈز کا حصہ بننے کے لیے ایک انسٹاگرام اکاؤنٹ کی ضرورت ہوتی ہے اور اس نئی سوشل میڈیا ایپ کے واحد میسجنگ فیچر کا استعمال بھی انسٹاگرام ان باکس کے بغیر ممکن نہیں۔

Read Previous

سلمان خان کی ’ٹائیگر3‘ دوسرے دن 100 کروڑ کے کلب میں داخل

Read Next

کپتانی سے دستبرداری :بابر اعظم کا بڑا فیصلہ متوقع

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *