چیئر مین پی سی بی ذکا اشرف نے کل بابر اعظم کو ملاقات کو طلب کرلیا ہے ،ذرائع کے مطابق ملاقات میں بابر اعظم اپنے مستقبل کے حوالے سے بڑا فیصلہ کریں گے ۔بابر اعظم کپتانی سے دستبرداری کیلئے مشاورت بھی کررہے ہیں۔
تفصیلا ت کے مطابق ورلڈ کپ میں قومی اسکواڈ کی مایوس کن کارکردگی کے باعث پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے کپتان بابر اعظم کو کل طلب کرلیا ،ڈائریکٹر کرکٹ مکی آرتھر کی بھی ایک روز قبل بدھ کو دوبئی سے لاہورپہنچ گئے ،مکی آرتھر اور مینجر ریحان الحق بھی ذکاء اشرف سے ملاقات کرکے اپنی رپورٹس پیش کریں گے۔
ذرائع کے مطابق کپتان بابر اعظم کی کل چئیرمین ذکاء اشرف سے ملاقات متوقع ہے ۔بابر اعظم کی وطن واپسی پر اپنے مستقبل کے حوالے قریبی لوگوں سے مشاورت جاری ہے ۔ کپتان بابر اعظم چیئر مین پی سی بی سے ملاقات میں اپنے مستقبل کے حوالے سے بڑا اعلان کرنے کےلئے مشاورت کر رہے ہیں،ذرائع کے مطابق بابر اعظم نے کپتانی سے دستبردار ہونے کے حوالے سے بھی قریبی لوگوں سے بات کی ہے ۔جس کا اعلان وہ اپنی چیئر مین پی سی بی سے ملاقات میں بھی کرسکتے ہیں ۔