بینکاک: ایک بلی کئی منزل بلند عمارت سے گرنے کے باوجود حیران کن طور پر زندہ بچ گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شیفو نامی بلی جو ٹام کیٹ کی بلیوں کی قسم سے تعلق رکھتی ہے، اپنے مالک کی بالکنی پر چل رہی تھی کہ پھسلنے کی وجہ سے نیچے گر گئی۔
جس مقام پر بلی گری، وہاں ایک کار کھڑی تھی، جس کا شیشہ بلی کے تقریباً ساڑھے آٹھ کلو وزن کی وجہ سے ٹوٹ گیا، تاہم بلی کو کوئی قابل ذکر چوٹ آئی نہ جان کا خطرہ پیدا ہوا۔
واقعے کے بعد بلی کا مالک اسے اسپتال لے کر گیا جہاں پربلی کے دو پنجوں اور ناک پر معمولی سوجن کا علاج کیا گیا، تاہم متاثرہ گاڑی کے مالک میں بلی کے مالک پر معمولی جرمانہ عائد کروا دیا کیونکہ یہ بلی ایک ایسے علاقے میں پالی گئی تھی جہاں پالتو جانور رکھنا ممنوع ہے۔
خیال رہےکہ بلی کی ایک خاصیت یہ ہے کہ بلی کتنی ہی اونچائی سے چھلانگ لگا لے زمین پر اپنے پنجوں کے بل ہی کھڑی ہوتی ہے.