Trending Now

تھریڈز پر پوسٹ شیئرنگ کے حوالے سے نئی تبدیلی متعارف

صارفین کے مطابق تھریڈز کی جانب سے سیٹنگز میں متعارف کرائی گئی تبدیلی کے تحت اب وہ تھریڈز پر شیئر کی گئی پوسٹ کو انسٹاگرام اور فیس بک پر ظاہر ہونے سے روک سکیں گے۔

تھریڈز پوسٹ کو میٹا کے دیگر پلیٹ فارمز پر شیئر ہونے سے روکنے کے لیے صارفین کو ایپ اسکرین پر اوپر دائیں جانب دو لکیروں کو کلک کرتے ہوئے پرائیوسی میں جا کر سجسٹنگ پوسٹ آن ادر ایپس کے آپشن میں جانا ہوگا جس کے بعد انسٹاگرام اور فیس بک پر سجیسشن آن آف ہونے کے آپشن پیش ہوں گے جن کو چن کر اس متعلق فیصلہ کیا جاسکتا ہے

میٹا کی جانب سے تھریڈز کے فیچر بتدریج متعارف کرائے جاتے ہیں اس لیے اگر صارفین اپنی ایپ میں اس نئے ٹوگل کو نہیں دیکھ سکیں تو اپ ڈیٹ کا انتظار کریں۔

انسٹاگرام اور فیس پر گزشتہ کچھ مہینوں سے ’فار یو آن تھریڈز‘ کا کیروزل نمایاں ہو رہا تھا۔ صارفین کی شکایات کا جواب دیتے ہوئے تھریڈز نے اکتوبر میں کہا تھا کہ پلیٹ فارم اپنے صارفین کی آراء سن رہا ہے جس کے بعد اب کمپنی کی جانب سے پوسٹ دکھانے یا نہ دکھانے کا آپشن متعارف کرادیا گیا ہے۔

Read Previous

حریم شاہ کو “بگ باس سیزن 17” کی پیشکش

Read Next

میٹا کی جانب سے تھریڈز کے فیچر بتدریج متعارف کرائے جاتے ہیں اس لیے اگر صارفین اپنی ایپ میں اس نئے ٹوگل کو نہیں دیکھ سکیں تو اپ ڈیٹ کا انتظار کریں۔ انسٹاگرام اور فیس پر گزشتہ کچھ مہینوں سے ’فار یو آن تھریڈز‘ کا کیروزل نمایاں ہو رہا تھا۔ صارفین کی شکایات کا جواب دیتے ہوئے تھریڈز نے اکتوبر میں کہا تھا کہ پلیٹ فارم اپنے صارفین کی آراء سن رہا ہے جس کے بعد اب کمپنی کی جانب سے پوسٹ دکھانے یا نہ دکھانے کا آپشن متعارف کرادیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *