چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے اڈیالہ جیل سے قیدیوں کی اسلام آباد کی عدالتوں میں حاضری ویڈیو لنک سے لگانے کی ہدایت کردی۔ چیف جسٹس نے اسلام اباد کی اپنی جیل کی تعمیر جلد از جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی زیر صدارت اڈیالہ جیل سے قیدیوں کی اسلام آباد کی عدالتوں میں پیشیوں کے طریقہ کار سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس میں سیکرٹری قانون، اسلام آباد کے سیشنز جج، چیف کمشنر اسلام اباد، آئی جی اسلام آباد، ڈی ائی جی جیل خانہ جات اور سپریٹینڈنٹ اڈیالہ جیل نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران آئی جی اسلام آباد کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اڈیالہ جیل سے روزانہ 15 سے 20 گاڑیاں قیدیوں کو اسلام آباد کی عدالتوں میں لاتی ہیں جن پر ماہانہ کروڑوں روپے خرچ آتا ہے