اسلام آباد: ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کی اور محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا۔
جسٹس عامر فاروق نے شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے انہیں جیل بھیجنے کا حکم جاری کردیا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور رہنما شاہ محمود قریشی کے خلاف امریکی سائفر کو لیک کرنے کے الزام میں کارروائی جاری ہے۔