Trending Now

وفاقی کابینہ ،بجلی فراہم کرنے والی کمپنی اور واپڈا کے افسران کی مفت بجلی ختم کرنے کی منظوری

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے نظر ثانی شدہ حج پالیسی 2024 کی منظوری دے دی۔

حج پالیسی پر 3رکنی وزارتی کمیٹی کی سفارشات پر تبدیلیوں کی منظوری دی گئی۔

بینکوں کے ونڈ فال منافع پر 40 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا،ونڈ فال منافع پر ٹیکس ون ٹائم ہوگا۔

ٹیکس 2020 اور 21میں زر مبادلہ کے کاروبار میں حاصل منافع پر عائد ہوگا۔

بجلی فراہم کرنے والی کمپنی اور واپڈا کے افسران کی مفت بجلی ختم کرنے کی منظوری  بھی دیدی گئی،گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کو مفت بجلی کے بجائے نقد رقم دی جائے گی۔

Read Previous

ویرات کوہلی کا نیا ریکارڈ ، دنیا کا نمبر ون بیٹر

Read Next

ٹانک میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7دہشت گرد ہلاک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *