Trending Now

ٹانک میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کا ضلع ٹانک میں آپریشن،فائرنگ کے تبادلے میں 7دہشت گرد ہلاک  ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک کے علاقے کری مچن خیل میں آپریشن علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کیا گیا۔دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز میں فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا ۔فائرنگ کے تبادلے میں سات دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔آپریشن کےدوران دہشتگردوں کاٹھکانہ بھی تباہ کردیاگیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشتگرد مختلف  دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔علاقے میں مکمنہ  دہشتگردوں کی تلاش اورخاتمےکےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔مقامی لوگوں نے دہشتگردی کےخاتمےکےلیے سکیورٹی فورسزسےمکمل تعاون  کا یقین دلایا۔

Read Previous

وفاقی کابینہ ،بجلی فراہم کرنے والی کمپنی اور واپڈا کے افسران کی مفت بجلی ختم کرنے کی منظوری

Read Next

ہیلتھ ایمرجنسی نافذ: ہفتے کو 8 اضلاع میں تعلیمی ادارے، دفاتر بند کرنے کا فیصلہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *