:بابراعظم کی قومی ٹیم کے تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے دستبرداری کے بعد شاہین آفریدی کو ٹی20اورشان مسعود کوٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیاگیا۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق شان مسعود پاکستان ٹیسٹ ٹیم اور شاہین شاہ آفریدی ٹی20قومی ٹیم کے کپتان ہوں گے ۔جبکہ ون ڈے کے کپتان کا فیصلہ بعد میں ہوگا ۔
پی سی بی کے مطابق مکی آرتھر سمیت تمام کوچز کو ہٹادیا۔ کوچز کو عہدوں سے فارغ نہیں کاجارہاہے صرف ذمہ داریاں بدلی ہیں۔کوچزنیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کام کریں گے ۔
ذرائع پی سی بی کے مطابق دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی ٹیم کا اعلان جلد کردیاجائے گا ۔
پی سی بی ترجمان کاکہنا تھاکہ بابراعظم کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہوگئے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نےپی سی بی کی جانب سے صرف ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا۔
بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے تمام فارمیٹ کی کپتانی سے دستبرداری کا اعلان کیا۔
بابر اعظم نے کہا کہ تینوں فارمیٹ میں بطور کھلاڑی پرفارمنس جاری رکھوں گا ، وائٹ بال کرکٹ میں نمبر ون بننا تمام کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ تھا، قیادت سے دستبرداری مشکل فیصلہ تھا،کپتانی چھوڑنے کا یہ درست وقت ہے۔