موگ کی صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت نے ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ہفتے کو پنجاب کے 8 اضلاع میں تعلیمی ادارے، دفاتر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
سموگ کی صورتحال سے متعلق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے انسداد سموگ کا اہم اجلاس ہوا، ماہرین ماحولیات ، صحت و موسمیات نے سموگ کی صورتحال بارے بریفنگز دیں۔
اجلاس میں سموگ سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور اہم فیصلے کئے گئے، حکومت نے سموگ کے باعث لاہور ڈویژن، گوجرانوالہ، حافظ آباد میں ماحولیاتی اور ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی۔